Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گوٹیرس کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کی آزادی کے احترام پر زور

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کےفیصلوں کے احترام پر زور دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جنگی مجرموں، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلانٹ کے خلاف دو وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری کیے گئے دو وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا نیتن یاہو کے ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں ان کی گرفتاری کا امکان ہے ڈوجارک نے کہا کہ “ہماری سکیورٹی ٹیمیں ہماری اور عمارت کی حفاظت کرنے کی پابند ہیں کسی کو گرفتار کرنے کی نہیں”۔

اس بارے میں کہ کس طرح کسی شخص کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا اجراء اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں اس کی شرکت پر اثر انداز ہوتا ہے ڈوجارک نے کہا کہ اس صورتحال کا تعلق اس ملک سے ہے جس میں بین الاقوامی تنظیم کی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں۔

کل جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف 413 دنوں سے جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران “جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب” کے الزام میں دو بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے “پہلے پری ٹرائل چیمبر نے دائرہ اختیار سے متعلق اسرائیل کی طرف سے جمع کرائی گئی اپیلوں کو مسترد کر دیا اور نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف دو گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے”۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے رکن ممالک اور عدالت کے غیر ارکان پر زور دیا کہ وہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعاون کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan