دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ بعض عبرانی میڈیا نے جماعت کے رہ نماؤں کے قطر چھوڑ کر ترکیہ جانے کے بارے میں خبر دی تھی۔
ذرائع نے تصدیق کی “یہ خبر خالص افواہیں ہیں کہ جس کا مقصد قابض ریاست کی طرف سے مایوسی پھیلانے کی کوشش کرنا ہے”۔
حماس نے اس سے قبل اس بات کی تردید کی تھی کہ “قطر نے جماعت سے دوحہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا یا اسے مطلع کیا تھا۔ یہ خبر گذشتہ چند مہینوں میں درجنوں بار شائع ہوئی ہے اور بے بنیاد ہے”۔
حال ہی میں عبرانی ذرائع ابلاغ یہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ دوحہ نے حماس کی قیادت کو جنگ بندی کے مذاکرات پر اس کے موقف کی وجہ سے ملک چھوڑنے کو کہا ہے جسے حماس اور قطر نے مسترد کر دیا۔