بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت نے ملک کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کے آغاز سے اب تک 3,481 شہریوں کی شہادت اور 14,786 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
لبنانی فوج نے اتوار کو “ضلع حسبیا کے قصبے الماری میں ایک فوجی مرکز پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے میں اپنے دو ارکان کی شہادت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس ’یونیفل‘ قیادت نے اعلان کیا کہ “اس کی افواج کا ایک گشت جس میں فرانسیسی اور فن لینڈ کے امن دستے بھی شامل ہیں اس وقت گولیوں کی زد میں آ گئے جب وہ بداس گاؤں میں گشت کر رہی تھی۔
یونیفل نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے “فائرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس خطرناک صورتحال کی ایک نئی یاد دہانی ہے جس میں جنوبی لبنان میں امن دستے کام کرتے ہیں”۔
اسی تناظر میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اعلان کیا کہ سات اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے شہید ہونے والے لبنانی فوجیوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے”۔