محاصرہ مخالف قومی کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری نے غزہ کی پٹی کے ظالمانہ اسرائیلی محاصرے کو ختم کرنے کے لیے جانے والے بحری امدادی قافلوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے عرب، اسلامی دنیا اور عالمی برادری کے پاس درجن بھر منصوبے موجود ہیں۔ خضری نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کی اسرائیلی ہائی جیکنگ کی وجہ سے عرب اور اسلامی دنیا کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف منصوبوں اور اقدامات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قافلوں پر اسرائیلی جارحیت سے محصورین غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے والے عالمی کارکنوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے اندر علاقائی، قومی اور سرکاری سطح پر پیدا ہونے والی حرکت اب مزید بڑھتی جائے گی، انہوں نے غزہ کے محاصرے کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا ۔