اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر میخائل اورین نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فریڈم فلوٹیلا کے سانحے کی عالمی تحقیقات کو مسترد کر دیا۔ چار سال سے اسرائیلی محاصرے میں قید اہل غزہ کی مدد کو آنے والے اس امدادی قافلے پر صہیونی ننگی جارحیت میں 9 رضا کار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اورین نے امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی کمیٹی کو مسترد کر کے واقعے کی تحقیق کے لیے امریکی انتظامیہ اوباما سے دیگر طریقوں پر بات چیت کریں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس قتل عام کی عالمی تحقیقات کی ہدایت کی تھی، اس حملے کے دوران اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے محصورین کی مدد کو جانے والے قافلے پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔