بغداد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عراق میں اسلامی مزاحمت نے بدھ کے روز فجر کے وقت مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فوج کے دو اہم اہداف پر ڈرون سے حملہ کرنے کا اعلان کیا۔
عراقی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”قابض ریاست کے خلاف مزاحمت کے لیے ہمارے نقطہ نظر برقرار ہے۔ فلسطین اور لبنان میں ہمارے بھائیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم اور قتل عام کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں کے وسط میں ایک ہدف پر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔
ایک اوربیان میں عراقی مزاحمت نے بتایا کہ ڈرون سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اور ہدف پر حملہ کرنے کا اعلان کیا۔
عراقی مزاحمت نے “دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں تیز کرنے کا عزم کیا ہے‘‘۔
گذشتہ چند دنوں کے دوران عراقی مزاحمت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں کئی “اہم اہداف” کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔