بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی لبنان کے شہر عکار میں عین یعقوب نامی قصبے میں ایک مکان پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم 30 لبنانی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بم باری قصبے میں ایک رہائشی عمارت پر کی گئی۔ شہید ہونے والے تمام بے گھر افراد تھے۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ ملبے کے نیچے لاپتہ افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور تلاش کرنے والی ٹیمیں ملبے کے نیچے تلاش کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 50ویں روز بھی لبنان میں زمینی دراندازی کے ساتھ اپنی فوجی جارحیت اور فضائی اور توپ خانے سے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جبکہ اسلامی مزاحمت “حزب اللہ” کا قابض افواج سے مقابلہ جاری ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق 8 اکتوبر 2023ء سے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں 3,189 شہری شہید اور 14,078 زخمی ہوئے ہیں۔