غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج نے امریکہ اور مغربی ممالک کی مسلسل مدد سے 402 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے قتل عام کیا ہے۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔
مقامی شہریوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں الحسینہ محلے میں ابو دلال خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔
طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ العودہ ہسپتال میں تین نئے زخمی لائے گئے جونصیرات کیمپ میں کواڈ کاپٹر سے کی گئی بمباری میں زخمی ہوگئےتھے۔
العودہ ہسپتال کی بالائی منزل کو نقصان پہنچا جب ہسپتال کے ساتھ والی زمین کو النصیرات کے مغرب سے توپ خانے کے گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی توپ خانے النصیرات کے مغرب میں برکہ ٹاوربمباری میں قدیر خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔
شمالی غزہ کی پٹی میں پروجیکٹ مارکیٹ میں شہریوں کے ایک اجتماع پر کواڈ کاپٹر طیارے کی بمباری میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں تل الزاعتر اور الفاخورہ پر حملے کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نصیرات کیمپ کے مغرب میں توپ خانے کی گولہ باری کے بعد ایک بزرگ شہری شہید ہوگیا۔
شہریوں نے بتایا کہ قابض فوج کی گاڑیوں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں بے گھر ہونے والے افراد پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
شہریوں نے بتایا کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
گذشتہ روز الحاج بیکری کے قریب نصیرات میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شہری 74 سالہ سعید محمد علی حلیل شہید ہوگیا۔