غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صنعا اور عمران پر بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا کے علاقے جربان اور اطراف کے علاقے حفا پر چار بار جبکہ صوبے عمران کے سفیان علاقے پر بھی دو بار بمباری کی۔
امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے اس سے قبل صنعا کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں النہدین اور الحفا پر بھی تین بار بمباری کی تھی۔