اسرائیلی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ویلفیئر اور سوشل سروسز کے وزیر اسحاق ہرزوق نے صہیونی حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کا گھیراؤ ختم کر دیا جائے اور ملک کی سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں۔ انہوں نے یہ باتیں آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔