غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ کے بعد غزہ اب ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے اسٹاف ممبر لوئس واٹریج نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں کی تباہ حالی دکھائی۔
لوئس واٹریج نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں بتایا جاسکتا تباہی کہاں سے شروع ہوتی ہے اور کہاں ختم ہوتی ہے، ایک پورا معاشرہ اب قبرستان میں بدل چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا آپ غزہ میں کس رستے سے داخل ہوتے ہیں کیونکہ گھر، مساجد، اسکول، ریسٹورینٹ اور رہائشی عمارتیں سب زمین بوس ہوچکے اور ملبے کا ڈھیر ہیں۔