بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی مسلسل 46ویں روز بھی لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔قابض فوج نے نے بیروت کے جنوبی علاقےالضاحیہ کے مختلف مقامات پر متعدد چھاپے مارے۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دشمن کے جنگی طیاروں نے جنوبی علاقے پر 9 حملے کیے، جن میں حارہ حریک کے علاقوں 3 حملے کیے، العبیاد میں دو اللیلیکی المرجح میں ایک حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ المعمورہ برج البراجنہ الامریکن محلے پر ایک حملہ کیا گیا۔
یہ چھاپے اس وقت کیے گئے جب قابض فوج نے جنوبی بیروت کے چار محلوں کے مکینوں کو بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب عمارتوں کو زبردستی خالی کرنے کی وارننگ جاری کی۔
لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ نو اسرائیلی حملے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ہوئے۔
وزارت صحت اور سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی اور جنوبی لبنان کے دو قصبوں پرقابض اسرائیلی بمباری میں 25 افراد شہید اور 14 زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت نے اطلاع دی کہ البقاع اور بعلبک پر فضائی حملوں کے نتیجے میں 40 شہید اور 53 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے پہلی بار حیفا بحری اڈے کو نشانہ بنایا جس میں حیفا خلیج میں میزائل کشتیوں اور آبدوزوں کا بیڑا شامل ہے۔ حزب اللہ نے پہلی بار تل ابیب کے جنوب میں قابض فوج میں 98ویں ڈویژن کے ریزرو پیرا شوٹ بریگیڈ کے بلو اڈے ڈرونز سے حملہ کیا۔
وزارت صحت نے ایک بیان کے ذریعے کہا کہ “برجا قصبے پرقابض اسرائیلی حملے میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہو گئے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ریسکیو آپریشنز اور ملبے کو ہٹانے کا کام اب بھی جاری ہے۔ شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔