غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارہ خوراک فلسطین کے ڈائریکٹر میتھیو ہولنگز ورتھ نے کہا کہ “ہم غزہ کی پٹی میں غذائی تحفظ کے بارے میں فکر مند ہیں۔
عالمی ادارہ خوارک کے عہدیدار ہولنگ ورتھ نے منگل کو الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی خوراک کے بغیر رہ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم غزہ شہر میں امداد فراہم کرنے کے لیے’انروا‘ کے ساتھ کام کر رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ ’انروا‘ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اس پر تمام انسانی ہمدردی کے کارکن پریشان ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ فوڈ پروگرام اور یو این آر ڈبلیو اے غزہ کی پٹی میں 85 فیصد سے زیادہ امداد فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے غزہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایجنسی کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے پروگرام کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی میں مزید کراسنگ کھولنے پر زور دیا۔