Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل میں سات ہزارصیہونی آبادکاروں کی فوج میں بھرتی کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے ایک سال کی نسل کشی کی جنگ کے بعد ریزرو فوجیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے جلو میں  قابض اسرائیلی فوج کے وزیر یوآو گیلنٹ نے 7,000 حریدی یہودیوں کے لیے نئے بھرتی کے احکامات کی منظوری دی ہے۔

قابض فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کے وزیر نے بھرتی کے اہل افراد کی فہرستوں کا جائزہ لینے کے بعد 7,000 نئے احکامات جاری کرنے کی سفارش کی منظوری دی۔

اسرائیل ٹوڈے اخبار نے اطلاع دی ہے کہ گیلنٹ نے قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کی سربراہی میں چیف آف اسٹاف میں عہدیداروں سے ملاقات کے بعد اس اقدام پر اتفاق کیا۔

اخبار نے انکشاف کیا کہ گیلنٹ نے ملاقات کے دوران کہاکہ “جنگ اور ہمیں درپیش چیلنجز فوج کو مزید فوجیوں کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔

سوموار کو عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے رپورٹ کیا کہ قابض اسرائیلی فوج کو 7000 فوجیوں کی “فوری ضرورت” ہے۔

حریدیم اسرائیلیوں کی کل تعداد کا تقریباً 14 فی صد ہیں۔ ان کی اپنی رسومات ہیں۔ وہ “سیکولر معاشرے” میں ضم ہونے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے “ان کی شناخت اور مذہبی رازداری کو خطرہ ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan