غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے دہشت گردی کا سلسلہ 396 روزمیں جاری ہے۔ اس دہشت گردی کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ میں منگل کو اسرائیلی ڈرون کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک نامعلوم شہید ہوگیا جس کی لاش آج صبح رفح پراجیکٹ سے غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچائی گئی۔
ادھر غزہ کی پٹی میں الشرفہ خاندان کےایک مکان پر اسرائیلی بمباری میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ مہاجر کیمپ کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔
قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آج صبح سویرے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں بے گھر افراد کی رہائش تھی۔ قابض فوج کی جانب سے دیر البلح میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے زویدہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
خان یونس کے مشرق میں معن کے علاقے میں بے گھر افراد کی ایک ٹینٹ ہاؤسنگ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہری اور اس کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔
الزیتون کے محلے میں الزیتون شہداء کلینک کے آس پاس کے علاقے میں قابض گاڑیوں کی طرف سے بھاری گولہ باری کے ساتھ توپ خانے کی گولہ باری دیکھنے میں آئی۔
سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر زمینی، فضائی اور سمندری اطراف سے جاری اسرائیلی جارحیت اب تک 43 ہزار 374 فلسطینی شہید اور 102,261 زخمی ہوچکے ہیں۔