خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ترجمان نے آج “غفااتی” بریگیڈ کے ایک افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ افسر “شیکڈ” بٹالین کی ایک کمپنی کا کمانڈر تھا جو غزہ کے جنوب میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا اور ایک ماہ سے زیادہ عرصہ زخمی رہنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
صیہونی اخبار ٹائمز نے خبر دی ہے کہ یہ صہیونی کمانڈر 17 ستمبر کو رفح میں ایک عمارت کے اندر ہتھیاروں کے دھماکے میں چار دیگر فوجیوں کے ساتھ شدید زخمی ہوا تھا۔
تین روز قبل صہیونی فوج کے ترجمان نے شمالی غزہ کے شہر جبالیہ کی جھڑپوں میں ایک اسرائیلی کمانڈر اور تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
دریں اثنا، غزہ میں فلسطینی مزاحمت قابض افواج کا مقابلہ کر رہی ہے اور اس رجیم کو غزہ کے شمال میں بے پناہ جانی و مالی نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی رجیم غزہ کے علاقوں کا محاصرہ اور شہریوں کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں، آج صبح، اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے آگاہ کیا کہ اس نے رفح کے ابوجراد اسٹیشن کے اطراف میں قابض فوج کی کمانڈ پوزیشنوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔