بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر سے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں ہلاکتوں کی تعداد 2897 ہوگئی ہے جب کہ 13150 زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 سالوں کے دوران لبنان پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے ہیں”۔
گذشتہ 23 ستمبر سے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئےغیر مسبوق جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں پر کھلی جارحیت کی جا رہی ہے۔