صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کے زندہ دل عوام فلسطینی قوم اور لبنانی عوام کے خلاف امریکی اور مغربی مدد سے جاری صہیونی جارحیت میں دونوں مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کا اظہار یمن کے دارلحکومت صنعا میں ہونے والے وسیع تر احتجاجی مظاہروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
جمعے کے روز دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے متعدد شہروں میں غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلوس اور ریلیاں نکالیں گئیں۔ ان ریلیوں میں فلسطینی اور لبنانی عوام کی منظم نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مقررین نے خطابات کیے۔
جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد دارالحکومت صنعا، صعدہ، حجہ، الجوف، ذمار، المحویت، ریمہ اور اب اور البیضاء ، تعز، الذھل، لحج، الحدیدہ سمیت حوثی فورسز کے زیر کنٹرول متعدد دیگر گورنریوں “ہم کسی بھی امریکی صیہونی دہشت گردی کے خلاف تیار ہیں” کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئیں۔
حوثی فورسز کی کال پر کیے گئےاحتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے یمن، فلسطین اور لبنان کے جھنڈے اور حماس اور حزب اللہ کے رہ نماؤں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ وہ فلک شگاف آواز میں غزہ اور لبنان کی حمایت میں نعرے لگارہےتھے۔
جلوس کے ذریعہ جاری کردہ ایک متفقہ بیان میں مظاہرین نے اس بات کی توثیق کی کہ “یمن چیلنجوں اور قربانیوں سے قطع نظر (امریکی اور اسرائیلی) جارحیت کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔