Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کی شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری کی جس سے ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء کی بڑی مقدار تباہ ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ہسپتال کی تیسری منزل پر بمباری کی، جس سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات اور طبی استعمال کا سامان تباہ ہوگیا۔

صحافی انس الشریف نے تصدیق کی کہ ہسپتال پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں ہسپتال کے متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

الشریف کے مطابق بم باری میں ڈائیلاسز ڈپارٹمنٹ کے ڈی سیلینیشن اسٹیشن، انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ اور کمال عدوان ہسپتال کے اندر موجود پانی کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کچھ دیر قبل شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال پر قابض فوج کے پے درپے حملے کی مذمت کرتے ہوئےبتایا تھا کہ تیسری منزل کو نشانہ بنایا، جس میں باقی ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء موجود تھیں۔ اس بمباری میں طبی سامان اور ادویات کی بھاری مقدار تباہ ہوگئی۔

وزارت صحت نے تمام بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہسپتالوں اور طبی عملے کو قابض فوج کے ظلم اور غزہ کی پٹی میں صحت کے اداروں اور عملے کے خلاف ہونے والے جرائم سے بچائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan