لبنان(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پریس ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملےمیں کئی صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے نئے سربراہ کی حیثیت سے شیخ نعیم قاسم کے انتخاب کے بعد مقبوصہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ کے میزائل حملے انجام پائے ہیں ۔ یہ میزائل حملہ معالوت ترشیحا نامی علاقے پر انجام پایا جس میں چودہ صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی علاقے دلتون پر بھی میزائل حملہ کیا۔ صیہونی اخبار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ لبنان سے فائر کئے جانے والے میزائلوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تیس سے زائد صیہونی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔