Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل رضوان نے حماس کے پانچ جوہری مطالبات پرعمل درآمد کو ناگزیر قرار دیا

palestine_foundation_pakistan_dr-ismail-radwan-hamas-leader-in-gaza-strip8

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے راہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے انکشاف کیا ہے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے امدادی بحری بیڑے”فریڈم فلوٹیلا” پرصہیونی حملے کے جواب میں حماس نے عالمی برداری سے پانچ جوہری مطالبات کی ایک فہرست جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اگر انصاف کے تحت فیصلہ کرنا چاہتی ہے تو حماس کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پرعمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں نصیرات مہاجر کیمپ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا کہ حماس کی جانب سے عرب ممالک اور عالمی برادری سے پانچ مطالبات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ جاری امن عمل کے خاتمے، اسرائیل میں متعین عرب ممالک کے تمام سفیروں کی واپسی، اسرائیل کے ساتھ فتح اتھارٹی کے مذاکرات کی حمایت روکنے، غزہ کی ایک ہزار دن سے جاری معاشی ناکہ بندی کے خاتمے اور رفح بارڈر کو مستقل بنیادوں پر کھولنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔ انہوں نے ترکی کی جانب سے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اختیار کردہ جاندار موقف پر ترک حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطینی عوام اور حماس غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے قربانیوں کا مظاہرہ کرنے اور امدادی سامان جمع کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجب طیب ایردوان نے مسلم امہ کے ایک جرات مند راہنما کا کردار ادا کیا ہے. تمام عرب اور اسلامی ممالک کو ان کی پیروی کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے غزہ کے امدادی قافلے پر صہیونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئٓے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ جنگی جرم کی منصفانہ تحقیقات کرائیں اور صہیونی جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan