Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں انروا پر پابندی عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے: شہباز شریف

اسلام آباد   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی ’اُنروا‘ پر پابندی کو عالمی قانون کی ’کھُلی خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں پاکستانی وزیراعظم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کام پر اسرائیل کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی مذمت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‘انتہائی ضروری امدادی امداد کو لاکھوں بے بس فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک کر اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ایک اور صریح خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے جس کے لیے اسے عالمی برادری کو جوابدہ ہونا چاہیے۔‘

منگل کو اسرائیلی قانون سازوں نے دو قوانین کی منظوری دی تھی جن سے غزہ میں امداد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کام جاری رکھنے کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan