Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نتن یاہو نے باضابطہ طور پر شہید حسن نصراللہ اور شہید ہنیہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  صہیونی وزیراعظم نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر مقاومتی رہنماؤں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کی باقاعدہ ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ ہم نے سید حسن نصراللہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف پر حملہ کیا ہے۔

نتن یاہو نے مقاومتی رہنماؤں پر حملے کے کئی مہینے بعد ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ دوسرے ممالک حملے کے بعد سے ہی صہیونی حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ حماس نے القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی خبروں کی تردید کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan