Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غاصب فوج کے جرائم فلسطینی صحافیوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے :حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے جرائم “انہیں خوفزدہ نہیں کرسکتے اور انہیں اس فاشسٹ وجود کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار جاری رکھنے سے نہیں روک سکیں  گے”۔

حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غیرمسبوق جرائم غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی طرف سے منظم اور جان بوجھ کر کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد انہیں دہشت زدہ کرنا اور انہیں خبر دینے سے روکنا اور انہیں غزہ میں نسل کشی کے جرم سےروکنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے الشاطی پناہ گزین کیمپ پر کی گئی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چار فلسطینی صحافی شہید ہوگئے تھےجس کے بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 182 ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ جرائم بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں سےفوری حرکت میں آنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ وہ ان جرائم کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اس فاشسٹ حکومت کوکٹہرے میں لائیں اور فلسطینی صحافیوں کے قتل عام کو روکیں‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan