Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی شیطان اپنی قبرکھود رہا ہے،حملے کا عبرت ناک جواب دیں گے:ایران

تہران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے قابض اسرائیلی دشمن کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے تہران پر حملہ کیا تو اس کا جواب دوہرے حملوں سے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اس محاذ آرائی میں فتح حاصل نہیں کر سکے گا۔

ایرانی تسنیم ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل ایک چھوٹے سے علاقے میں واقع ہے جس کی معیشت کا انحصار سمندر پر ہے، اسے احتیاط سے سوچنا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”غیر دانشمندانہ فیصلے صہیونی دشمن کے خاتمے کو تیز کر سکتے ہیں، اور ہم اس شیطانی گروہ کے خلاف ثابت قدم ہیں”۔

حسین سلامی کا خیال تھا کہ مُتحدہ امریکہ “غلط ہے جب وہ اپنی سیاسی ساکھ کو ان لوگوں کے جرائم سے جوڑتا ہے اور خود کو لوگوں میں ایک پارہ بناتا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ “دُنیا آج امریکہ کوان بموں کے لیے جانتی ہے جو ان لوگوں کے سروں پر گرتے ہیں۔ یہ سب بم غزہ اور لبنان کے بچوں کے سر گرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “صیہونی دشمن خودکشی کرنے کے درپے ہے۔ جو طاقت زوال کا شکار ہوتی ہےتو وہ اس تباہی کے اسباب اور بنیادیں تیار کرتی ہے۔ آج صہیونی وجود بتدریج اپنی قبر کھود رہا ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan