بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائیوں میں دو افسروں، دوسپاہیوں فوجیوں اور ایک کمپنی کمانڈر کی ہلاکت اور دو افسروں سمیت چھ دیگر کے شدید زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
قابض فوج کا کہنا ہے کہ “یہ فوجی حزب اللہ کے ارکان کی طرف سے پھینکے گئے بموں کے نتیجے میں مارے گئے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں زریت کے سامنے ایک پیچیدہ علاقے میں ایک سرنگ سے نکلے تھے”۔
گذشتہ 23 ستمبر سے قابض افواج نے لبنان کے بیشتر علاقوں بہ شمول دارالحکومت بیروت کو بے مثال تشدد اور شدت کے فضائی حملوں میں شامل کیا کرلیا ہے۔ قابض فوج نے زمینی دراندازی کی کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔ تاہم دشمن فوج کو لبنان کے محاذ پر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
مجموعی طور پر لبنان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں 2,574 افراد شہید اور 12,000 سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ تیرہ لاکھ لبنانی بے گھر ہوگئے ہیں۔