Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، 150 فلسطینی شہید

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں قابض صہیونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض فوج نے جبالیہ میں ایک رہائشی علاقے پر بمباری کی۔ یہ بمباری اس مقام پر کی گئی جہاں پہلے ہی وہاں پربمباری کے متاثرین موجود تھے۔

قبل ازیں جمعرات کو طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ جمعرات کے روز وسطی اور جنوبی غزہ میں 27 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر بچےاور خواتین ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثابتہ نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے طیارے پوری پٹی میں ہر گھنٹے کے بعد قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قابض فوج سے پناہ گاہوں اور نقل مکانی کے مراکز پر بمباری تیز ہو رہی ہے۔ اور جبالیہ اور اس کے گردونواح پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

الثوابتہ نے قابض اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں المغازی سروسز کلب کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے 11 بچوں کو موت کو شہید کردیا گیا۔

وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں ذرائع نے الجزیرہ کو اطلاع دی کہ کم از کم 17 افراد ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

گورنمنٹ انفارمیشن آفس نے کہا کہ “قابض فوج کو معلوم تھا کہ نصیرات شہداء سکول میں ہزاروں بے گھر افراد موجود ہیں مگر اس کے باوجود ان پر وحشیانہ بمباری کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan