Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اندھا دھند صیہونی بمباری

یروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اللیلیکی میں چار زور اسرائیلی دھماکوں میں ایک رہائشی کمپلیکس کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے بیروت اور جنوبی علاقوں پر کم سے کم سترہ حملے کیے۔

سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا ہے “اسرائیلی جنگی طیاروں نے اللیلکی کے آس پاس کے ایک رہائشی کمپلیکس کو نشانہ بناتے ہوئے چار انتہائی پرتشدد حملے کیے اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ایجنسی نےبتایا کہ ان حملوں سے “آگ بھڑک گئی”۔

قبل ازیں ایجنسی نے کہا تھا کہ “دشمن کے ڈرون  نے سابق ایرانی سفارت خانے کے قریب الجناح میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی طیاروں نے “الاوزاعی اور حارہ حریک” پر حملہ کیا۔

المیادین ٹی وی نے اعلان کیا کہ بدھ کے روز بیروت میں اسرائیلی حملے میں اس سے وابستہ ایک دفتر کو نشانہ بنایا گیا، جسے اس نے پہلے خالی کرایا تھا۔

چینل نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ “اسرائیلی جارحیت” نے بیروت میں اس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ اس نے لبنان کے خلاف جارحیت کے آغاز سے ہی اپنا دفتر خالی کر دیا تھا”۔ المیادین نے مزید کہا کہ وہ اس حملے کا ذمہ دار “اسرائیلی قابض دشمن کو ٹھہراتا ہے۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے علاقوں کو خالی کرنے کے لیے نئی وارننگ جاری کی تھی جس میں برج البراجنہ اور حدث کے علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan