غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کی میونسپلٹی پولیس کے ڈائریکٹر مازن الکحلوت شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی غاصب فوج کے حملے سے شہید ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں الیمن السعید ہسپتال کے قریب کواڈ کاپٹر ڈرون سے الکحلوت کو نشانہ بنایا۔
قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 21ویں روز بھی شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کے خلاف اپنی وحشیانہ اور وسیع جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیت حانون، بیت لاہیہ اور جبالیہ کے علاقوں پر زبردست حملہ کیا ہے اور ان علاقوں کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔
قابض افواج نے پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی کو روک رکھا ہے اور شہریوں کے خلاف قتل عام کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ اس قتل عام میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ایک بیان میں غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان میجر محمود بسال نے کہا کہ تین ہفتوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں جبالیہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔