Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مذہبی تہوار پربڑی تعداد میں صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اول پر دھاوابول دیا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  آج بدھ کی صبح بڑی تعداد میں صیہونی  آباد کاروں نے نام نہاد “یوم کپور” کے ساتویں روز قابض اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صبح کے اوقات سے تقریباً 200 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ اسکوائر پر دھاوا بول دیا اور اسلامی مقدسات کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے ایک حصے کے طور پر تلمودی رسم ادا کی۔

آباد کاروں کا بڑا ہجوم مسجد اقصیٰ کے مغرب میں دیوار براق کے قریب جمع ہوا اور تلمودی رسومات ادا کرنے کے علاوہ وان اسرائیلی قبضے کے جھنڈے لہرائے۔

قابض اسرائیلی فوج نے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں سخت پابندیاں عائد کیں تاکہ آباد کاروں کی دراندازی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ 1,400 سے زیادہ آباد کاروں نے کل “یوم عرش” کے دن الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا تھا جو کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف آباد کاروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر حملے کا تسلسل ہے۔

دوسری جانب فلسطینی شہریوں قوتوں نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے حرکت میں آنے اور قبلہ اول کی حمایت کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan