لبنان (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی کے فضائی حملے میں طبی عملے کےچار کارکن شہید ہوگئے۔
وزارت صحت نے سوموار کے روزایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے نے جنوبی لبنان میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی سے تعلق رکھنے والی تین ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار پیرامیڈیکس شہید اور ایمبولینسوں کو شدید نقصان پہنچا۔
وزارت نے لبنانی طبی اور صحت کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کے اصرار کی مذمت کی۔
گذشتہ 23 ستمبر سے قابض اسرائیلی فوج نے تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہونے کے بعد سے لبنان پر سب سے زیادہ پرتشدد اور وسیع حملہ شروع کرکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2,464 سے زائد شہری شہید اور 11,530 زخمی ہوگئے ہیں۔