Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورو میڈ:اسرائیل شمالی غزہ کوخالی کرنے کےلیے قتل عام کررہا ہے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے اور انہیں شمالی غزہ میں ان کے رہائشی علاقوں سے زبردستی بے گھر کرنے کے لیے منظم طریقے سے کام کر رہا ہے۔ قتل عام، اجتماعی ہلاکتوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں پر بمباری اور ایک خستہ حال زندگی کے بنیادی اجزاء کی تباہی کو شمالی غزہ کو خالی کرنے کت حربوں میں استعمال کیا جا ہے۔

یورو میڈ مانیٹر نے آج منگل کو ایک بیان میں مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے زمین پر کیے جانے والے قتل عام اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس کی آبادی کی زمین کو خالی کرنے اور فلسطینیوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے منصوبے پر بے مثال تیزی کے ساتھ عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ جو لوگ اپنے گھر خالی کرنے سے انکار کرتے ہیں ان کے ساتھ دہشت گردوں کا سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے لیےبراہ راست نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا منصوبے کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کو شامل کرنے کے لیے اپنی فوجی کارروائیوں کو وسعت دیتے ہوئے آپریشن کا دائرہ بڑھادیا ہے، جہاں اسرائیلی طیارے نے آج صبح منگل 22 اکتوبر کو پمفلٹس گرائے ہیں اور شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  ہسپتالوں اور پناہ گاہوں سے نکل کر جنوب کی طرف جائیں۔

قابض فوج نے شمالی غزہ کے انڈویشیا ہسپتال کے قریب ایک چوکی قائم کی ہے اور فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس چوکی سے گذر کرجائیں۔

جبری نقل مکانی کے اس حکم نامے میں بیت لاہیہ پراجیکٹ کا “کمال عدوان” ہسپتال بھی شامل ہے، جس میں اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ملتی ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج نے انخلا کے پہلے دنوں میں مطالبہ کرنے کے بعد اسے دوبارہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہسپتال کو خون کے اکائیوں اور طبی استعمال کی اشیاء کی کمی اور اس کے آس پاس میں مسلسل بمباری کے بعد کام کرنے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، اس کے علاوہ 18 دنوں کے دوران جاری قتل عام کے بعد ہسپتال کے عملے کے پاس مزید گنجائش ختم ہوچکی ہے۔

یورو میڈ نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فورسز نے جبالیہ اور جبالیہ کیمپ میں زیادہ تر پناہ گاہوں پر بمباری کی اور وہاں کے بے گھر لوگوں کو نشانہ بنایا تاکہ وہ نقل مکانی کے احکامات اور منصوبوں کی تعمیل پر مجبور ہو جائیں۔ قابض فوج نے الفوقا سکول پر بمباری کی جس کےنتیجے میں سترہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اس بمباری کا مقصد سکول کو خالی کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan