Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی حکومت کے جارحیت روکنے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی ممالک کی تنظیم نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی پامالی ہے۔ صہیونی حکومت عالمی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام، گھروں سے بے دخلی اور امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنا صہیونی حکومت کے جرائم کے نمونے ہیں۔

تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کا سلسلہ بند ہوجائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan