بغداد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عراق میں اسلامی مزاحمت نے پیر کی صبح شام کے مقبوضہ گولان میں ایک فوجی اہداف پر ڈرون سے بمباری کا اعلان کیا جبکہ عراقی مزاحمتی ملٹری میڈیا نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس میں قابض اسرائیلی فوج کے اڈے کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔
عراقی مزاحمت نے ایک بیان کے ذریعے وضاحت کی کہ “عراق میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے ڈرون کے ذریعے مقبوضہ گولان میں ایک فوجی ہدف پر حملہ کیا”۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بمباری “فلسطین اور لبنان میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی اور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کی گئی ہے۔
اسی تناظر میں عراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ کی پوری محصور پٹی کے خلاف قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں تیزی سے کارروائیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اتوار کی شام عراق میں اسلامی مزاحمت نے ڈرون کے ذریعے وادی اردن اور گولان میں اہم اسرائیلی اہداف پر بمباری کا اعلان کیا۔