Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی دشمن کی لبنان میں جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج  نے مسلسل 29ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج نے فضائی بمباری اور توپ خانے سےگولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت سے زمینی دراندازی کو روکنے کی کامیاب  کوششیں جاری ہیں۔

آج صبح قابض فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں رمیہ اور حنین پر دو حملے کیے ہیں۔

قابض طیاروں نے مشرقی لبنان کے شہر بقاع ، بعلبک اور حزین قصبے پر حملہ کیا۔

بعلبک شہر وادی بقاع کے شمال میں اور لبنان میں دریائے لیطانی کے مشرق میں واقع ہے اور یہ سب سے نمایاں تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ لبنان کے دارالحکومت بیروت سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر لبنان کے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اور ماضی میں یہ تجارتی قافلوں کی گذرگاہ رہ چکا تھا۔

گذشتہ قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ  اور بقاع ا میں 12 حملے کیے اور کئی فضائی بمباری کے علاوہ جنوبی لبنان کے قصبوں کو نشانہ بنایا۔

لبنانی خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے پر حملوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جس میں اداروں، مالیاتی انجمنوں اور اقتصادی مراکز پربمباری کی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 59 شہری زخمی ہوئے۔ جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی کل تعداد 2,464 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,530 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan