Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ کےہسپتالوں میں گنجائش ختم،عملہ ترجیحی نظام پر کام پرمجبور

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں اب زخمیوں کے لیے جگہ نہیں ہے اور ہسپتالوں میں مزید زخمیوں کے علاج کی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔ اب وہ ترجیحی اور زخمیوں کے درمیان تفریق کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے جمعے کی شام پریس بیانات میں مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے ہسپتال شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے خدمات فراہم نہیں کر سکتے اور بستروں کی کمی کی وجہ سے کئی سیزرین سیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ زیادہ تر معاملات میں زخمیوں تک پہنچنے سے قاصر ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش شمالی گورنری کے ہسپتالوں کے ساتھ رابطے میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے جمعہ کو کمال عدوان ہسپتال کے صحن پر فائرنگ کی جس سے اس کے اندر موجود افراد کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض فوج شمالی غزہ کی پٹی کو تباہ کر رہی ہے اور جان بوجھ کر ایندھن کے داخلے کو روک رہی ہے۔ ہمارے پاس دستیاب ادویات زخمیوں کے لیے ناکافی ہیں۔

انہوں نے طبی وفود کو شمالی گورنری میں لانے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہاں اہم نوعیت کی طبی سہولیا کی شدید کمی ہے۔

جمعہ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر جارحیت تیز کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan