Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نے تمام اسلامی ممالک سے شہید رہ نما یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز ادا کرنے کی اپیل

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینیوں، عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے تمام مساجد اور اسلامی ممالک میں شہید رہ نما یحییٰ السنوار کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کی طرف سے ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوت عظیم قومی اور اسلامی رہ نما اور علامت، بہادر شہید یحییٰ السنوار (ابو ابراہیم) کی شہادت کے بعد کی ہے۔

حماس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جاری جنگ کی مذمت اور فلسطین، یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے عوامی مظاہروں کی اپیل کی۔

قبل ازیں جمعے کے روز حماس نے رفح میں قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ، “طوفان الاقصیٰ” لڑائی کے کمانڈر یحییٰ السنوار کی شہادت کا باضابطہ اعلان کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan