غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے رفح کے علاقے تل السلطان میں قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں اپنے سیاسی بیورو کے سربراہ کی شہادت کا اعلان کیا ہے ۔
آج جمعہ کے روز حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے رفح میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈر السنوار کی شہادت کی تصدیق کی۔
خلیل الحیا نے اپنے بیان میں کہا کہ السنوارجہاد کے راستے پر چلتے ہوئے شہادت کی منزل کو پہنچ گئے۔ وہ دشمن کے ساتھ مسلسل لڑتے ہوئے ایک بہادر سپوت کے طور پرشہید ہوئے۔
ایک سرکاری بیان میں حماس نے شہید مجاہد رہنما اور عظیم قومی نشان یحییٰ السنوار ابو “ابو ابراہیم” کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔