Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غاصب اسرائیلی فوج کی لبنان میں جارحیت جاری، حزب اللہ کے میزائل حملے

یروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں مسلسل 26 ویں روز جارحیت جاری ہے جس میں شہری املاک پر طوپ خانے اور جنگی طیاروں سے بمباری کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے نزدیک اور جنوبی قصبے کفر کلا کے مضافات میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “اس نے ایک بڑے میزائل لانچر کے ذریعے عیتا الشعب قصبے کے آس پاس میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا”۔

ایک دوسرے بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے “دوسری باراسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک اجتماع کو عیتا الشعب قصبے کے نزدیک اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک بڑے میزائل بیراج کے ذریعے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے”۔

حزب اللہ نے تیسرے بیان میں اعلان کیا کہ “کفر کلا قصبے کے مضافات میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد توپ خانے کے گولوں سے ان کی تعداد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے”۔

چوتھے بیان میں، حزب اللہ نے “زیفلون کالونی پر ایک بڑے میزائل لانچر سے بمباری کرنے کا اعلان کیا”۔

زمینی دراندازی کی کوششوں کے ساتھ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنانے سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے حیفا اور الجلیل کی طرف تقریباً 15 میزائل داغنے کی نشاندہی کی ہے۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق حیفا خلیج کے علاقے، بالائی الجلیل اور مغربی الجلیل میں سائرن بجنے کے بعد لوگ بنکروں کی طرف بھاگے جب کہ لبنان سے تقریباً 15 میزائل داغے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ رات سمندر کے اوپر سے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

اسرائیلی فوج نے صوراور بنت جبیل کے اضلاع کے شہروں اور دیہاتوں پر بمباری کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رکھا جس کے دوران اس کے جنگی طیاروں اور ڈرونز سے عمارتوں اور محلوں کو نشانہ بنایا۔

لبنان میں گذشتہ روز جاری لڑائی میں اسرائیلی فوج نے اپنے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan