غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں 181,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
انہوں نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر جمعرات کو شائع ہونے والے بیانات میں اشارہ کیا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر کو شروع ہوا اور کل بدھ کو ختم ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ 181,429 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
پیر کے روزاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔
بارہ ستمبر کو غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا پہلا مرحلہ ختم ہوا جس میں 560,000 سے زائد فلسطینی بچوں کو قطرے پلائے گئے۔