Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ابوحسین سکول میں مجاھدین کی موجودگی کا صہیونی دعویٰ جھوٹ ہے: حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ابو حسین سکول کو مزاحمتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سےمتعلق “دہشت گرد” صہیونی فوج کے دعوے محض ایک منظم جھوٹ ہے جو دشمن کی جانب سے بے گناہ بے گھر افراد کے خلاف اپنے جرم اورنسل کشی کو جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

قابض فوج نے جمعرات کی دوپہرجبالیہ کیمپ کے ابو حسین سکول میں ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 28فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ  تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں حماس نے ابو حسین سکول کے قتل عام کو “نسل کشی کا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ حماس نے کہا کہ دشمن کو اس قتل عام کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی غزہ کی پٹی کو ہولوکاسٹ، نسل کشی اور پوری دنیا کی نظر میں منظم طریقے سے نقل مکانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ میں جاری قتل عام عالمی نظام کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

حماس نے عرب ملکوں، عالم اسلام ، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی میں نازی دشمن کی جانب سے جاری نسل کشی کے جرم کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan