Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمتی قوتیں دشمن کے خلاف ایڈوانس مرحلے کی طرف بڑھ چکے ہیں:حزب اللہ

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  لبنانی حزب اللہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی قوتیں دشمن کے خلاف ایک نئے اور ایڈوانس مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں جس پر آنے والے دنوں کے واقعات اور پیشرفت سے بحث کی جائے گی۔

فوجی ذرائع ابلاغ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی قیادت کی ہدایت کی بنیاد پر اسلامی تحریک مزاحمت آپریشنز روم اسرائیلی دشمن کے ساتھ محاذ آرائی کے ایک نئے اور اگلے مرحلے میں منتقلی کا اعلان کرتا ہے۔

آپریشن روم نے لڑائی کے محور پر منظر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلامی تحریک مزاحمت کے سینکڑوں مجاھدین جنوبی لبنان کے دیہات کی طرف کسی بھی اسرائیلی زمینی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

حزب اللہ نے انکشاف کیا کہ مزاحمت نے دو ڈرونوں کو مار گرانے کے علاوہ 20 مرکاوا ٹینک، 4 فوجی بلڈوزر، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک فوجی کیریئر کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

مزاحمت نے اعلان کیا کہ “دشمن کو جنگ میں بھاری جانی نقصان پہنچا ہے اور اس کے تقریباً 55 فوجی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں افسر اور سپاہی شامل ہیں”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan