Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بےگھرافراد کی پناہ گاہ میں تازہ قتل عام،22 فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں بے گھر افراد کے ایک سکول پر بمباری کرکے ہولناک قتل عام کیا ہے جس میں کم از کم 22 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے ابو حسین پرائمری سکول پر بمباری کی۔یہ سکول اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین سے منسلک ہے، جس میں شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔

سکول کے صحن میں بے گھر ہونے والوں کے خیموں میں قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد شہداء اور زخمیوں کو شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان اور العودہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایمبولینس کا عملہ ہدف بنائے گئے سکول میں موجود باقی افراد تک پہنچنے سے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan