Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی یمن پر امریکی اور شام میں صہیونی جارحیت کی شدید مذمت

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے یمن کے خلاف مجرم امریکی جارحیت اور شام میں صیہونی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔حماس نے کہا ہے کہ خطے اور پوری دنیا میں امریکہ دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے اور وہ فلسطین، یمن، شام اور لبنان میں نہتے فلسطینیوں اور عرب شہریوں کے قتل عام میں برابر کا مجرم ہے۔

حماس نے جمعرات کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ یمنی سرزمین پر امریکی بمبار طیاروں کی جانب سے شروع کی گئی وسیع پیمانے پر مجرمانہ جارحیت، شام کے شہر لاذقیہ پر صہیونی حملے اور علاقے کے عوام کے خلاف ان کی جارحیت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صہیونی مجرم نہتے فلسطینیوں اور لبنانی عوام کا قتل عام کررہا ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ امریکی انتظامیہ برادر یمن کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی مجرمانہ پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد اسے ہمارے فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی نصرت اور یکجہتی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مجبور کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی فوج نے یمن میں انصا راللہ کے زیرانتظام علاقوں پر وسیع پیمانے پر بمباری کی تھی جس میں زیرزمین مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan