Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کا اسرائیلی جارحیت کے باوجود صہیونی ریاست سے مذاکرات جاری رکھنے پراصرار

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier

فلسطینی صدر محمود عباس جو گذشتہ جنوری کے بعد سے غیر قانونی طور پر صدارتی کرسی پر فائز ہیں کے مشیر نے فلسطینی کے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے مذاکرات اور غزہ کے امدادی قافلے پرفوج کشی کو آپس میں جوڑا نہیں جا سکتا۔ محمود عباس کے مشیر نے امدادی قافلے”آزادی” پرصہیونی فوج کے حملے کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ جمعرات کے روز رام اللہ میں فتح کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ افرنگی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کے امدادی قافلے پرحملے کے تناظر تل ابیب سے بات چیت ختم کرنے کا مطالبہ غیر سنجیدہ ہے۔ اس وقت ہمارے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات نہیں بلکہ براہ راست بات چیت امریکا کے ساتھ ہورہی ہے، جسے روکا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات روکے گئے تو اسرائیل کو فرار کی راہ اختیار کرنے کا موقع ملے گا۔ ہم اسرائیل کو امدادی بیڑے پرحملے کے معاملے میں جارحیت سے فرار کی راہ اختیار کرنے کا موقع نہیں دے سکتے۔ محمود عباس کے مشیر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب خود محمود عباس نے بھی اسرائیلی جارحیت کو نظرانداز کر کے اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے معاملے کو اسرائیلی فوج کے امدادی بیڑے پرحملے سے نہ جوڑا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan