Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: نصیرات میں نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام، 19 شہری شہید

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کی شام قابض قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے خلاف ایک نیا ہولناک قتل عام کیا ہے جس کےنتیجے میں کم سے کم انیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

قابض صہیونی فوج نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ کے ایک سکول کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں بے گھر افراد رہائش پذیر تھے۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی توپ خانے کی گئی گولہ باری میں 19 شہری شہید اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔ النصیرات کے شمال میں المفتی کے علاقے میں بے گھر افراد کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا۔

اتوار کی شام العودہ ہسپتال نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع النصیرات کیمپ میں بے گھر ہونے والے المفتی سکول پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کو لائے جانےکا اعلان کیا تھا۔

طبی ذرائع نے اشارہ دیا کہ  فلسطینی شہداء کے جسد خاکی شہداء الاقصیٰ ہسپتال لائے گئے جب کہ 13 شہداء کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے النصیرات کے شمال میں المفتی کے علاقے میں ایک اسکول میں پناہ لینے والے درجنوں شہریوں پر بمباری کی۔

قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال مشرقی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا، جب قابض افواج نے نصیرات کے شمال میں رہائشی عمارتوں کو اڑا دیا اور بحیرہ نصیرات کے ساحل پر فوجی کشتیوں سے گولہ باری کی گئی۔

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں واقع الفلوجا سکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے ایک سال کے دوران سرکاری میڈیا آفس نے 187 پناہ گاہوں اور نقل مکانی کے مراکز پر قابض فوج کی بمباری کی نشاندہی کی ہے جن میں 1,060 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

قابض فوج نے مسلسل دسویں روز جبالیہ کیمپ اور محصور شمالی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی وسیع جارحیت جاری رکھی جس کے نتیجے میں 300 سے زائد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan