رام اللہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی تازہ مہم کے دوران درجنوں فلسطینی شہریوں کوحراست میں لے لیاہے۔گرفتار کیے جانے والے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے کم از کم 50 فلسطینیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
فلسطینی اسیران کے نگران ادارے اور کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “حراست میں لیے گئے افراد میں دو صحافیوں کے علاوہ بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہیں، جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔ تلاشی کا سلسلہ بیت لحم جنین،نابلس اور دوسرے شہروں میں پیش آیا۔
گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ ساتھ قابض فوج نےقیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شدید مار پیٹ بھی کی اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف جاری تباہی کی جنگ اور جامع جارحیت کے آغاز کے بعد سے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد1,300 سے زائد ہوگئی ہے۔