Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی شرپسندوں کے غرب اردن میں فلسطینی کاشت کاروں پر حملے

نابلس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج ہفتے کوصیہونی آباد کاروں نےغرب اردن کے شمالی شہروں سلفیت اور نابلس کے دیہاتوں میں فلسطینی کسانوں اور زیتون کے پھل اتارنے والے فلسطینی شہریوں پرحملہ کیا اور انہیں ان کی زمینوں سے نکال دیا گیا۔

سلفیت میں آباد کاروں نے شہر کے مشرق میں واقع گاؤں یوسف میں زیتون کے پھل دار درختوں پر حملہ کر کے انہیں کاٹ ڈالا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں گاؤں کے شمال میں الود کے علاقے میں 20 سال سے زیادہ پرانے زیتون کے تقریباً 7 درختوں کوکاٹ ڈالا۔ زیتون کا یہ باغ شہری عبدالمعطی خلیل یاسین کی ملکیت تھا۔

دو روز قبل یوسف گاؤں کے شمالی علاقے میں درجنوں نوآبادکاروں نے کسانوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ زیتون کے پھل اتار رہے تھے۔

نابلس میں قابض فوج کی سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں جالود اور قصارہ قصبے میں زیتون چننے والوں پر حملہ کیا اور انہیں بندوق کی نوک پر اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گاؤں میں شہریوں کی زمینوں پر قائم “احیا” بستی کے متعدد آباد کاروں نے “ایشیا” کے علاقے سے زیتون چننے والوں کو دھمکیاں دینے اور علاقے میں فائرنگ کرنے کے بعد اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

آبادکاری کے خلاف مزاحمتی کارکن فواد حسن نے بتایا کہ علاقے شعب الخراب میں متعدد آباد کاروں نے زیتون چننے والوں پر حملہ کیا اور ان سے بندوق کی نوک پر اور آنسو گیس کے گولے چلا کر علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan