Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونیوں کے مذہبی تہوار پر غرب اردن فوجی چھاؤنی میں تبدیل

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نےصیہونیوں کے نام نہاد مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کے موقعے پر مقبوضہ بیت المقدس میں کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بھاری نفری مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں میں تعینات کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی بھاری نفری بیت المقدس میں تعینات کی گئی ہے جبکہ قابض فوج نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیمنٹ کے بھاری بلاک اور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیے ہیں۔

قابض فوج نے بیت حنینا، شعفاط اور شمالی بیت المقدس کو ملانے والے پل کو کنکریٹ کے بلاک اور آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا ہے جس کے بعد دونوں طرف کے فلسطینی پھنس کررہ گئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین کو ملانےوالےراستوں کوبھی بند کردیا گیا ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت بند ہوگئی۔

خیال رہے کہ آج بہ روز ہفتہ 12 اکتوبر کویہودی نام نہاد عید کپور جسے ’عید غفران‘ بھی کہتے ہیں منا رہے ہیں۔ اس تہوار کی آڑ میں فلسطینی علاقوں کی بدترین ناکہ بندی کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan