Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اکتوبر 14کو غزہ میں پولیو ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا: یونیسیف

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

رسل نے ایس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی حکام کے ساتھ ویکسینیشن کے تحت آنے والے “علاقوں کے لیے انسانی مدت” کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انہوں نے اشارہ کہا کہ یونیسیف بچوں کو ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ’وٹامن اے‘ کے سپلیمنٹس فراہم کرے گا۔ غزہ میں بچوں کے لیے حفظان صحت کے معیارات بہت خراب ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ “یہ ضروری ہے کہ تمام فریق ان ادوار کا احترام کریں ورنہ بچوں کو قطرے پلانا ممکن نہیں ہو گا”۔

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نےشمالی غزہ کی پٹی میں کم از کم 400,000 فلسطینیوں کا محاصرہ کیے ہوئے ہے اور پولیو کے قطرے پلانے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

پچھلے ماہ 12 ستمبر کو غزہ میں “پولیو ویکسینیشن مہم” کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔ پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار(560,000) سے زیادہ فلسطینی بچوں کو قطرے پلائے گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan